اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور انڈونیشیا کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ، باہمی قانونی مدد،مجرموں کے تبادلے اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالےسے چار معاہدوں پر دستخط کئے گۓ.
تفصيلات كے مطابق انڈونيشيائی صدر كے دورہ ايران كے موقع پر بدھ كے روز دونوں ممالك كے صدور كي موجودگي ميں ايران اور انڈونيشيا كے اعلي حكام نے چار معاہدوں پر دستخط كيۓ.
ايراني وزير توانائي ' حميد چيت چيان' اور ان كے انڈونيشيائي ہم منصب ' ايگا ناسيوس جانان' كے درميان توانائي معاہدے پر دستخط ہوۓ.
ايران كے اقتصادي سرمايہ كاري تنظيم كے سربراہ ' محمد خزاعي' اور ان كے انڈونيشيائي ہم منصب ' توماس تريكاس يلانلونگ' كے درميان سرمايہ كاري كے فروغ كے معاہدے پر دستخط ہوۓ.
ايران كے وزير انصاف ' مصطفي پورمحمدي' اور انڈونيشيا كي وزير خارجہ محترمہ ' رنتو مرسودي' كے درميان باہمي قانوني مدد،جرموں كے تبادلےپر دو معاہدوں پر دستخط ہوۓ.
انڈونيشيائي صدر جوكو دوودو اپنے دورہ ايران ميں ايراني سپريم ليڈر حضرت آيت اللہ خامنہ اي، ايراني صدر حسن روحاني اور ايراني پارليمنٹ كے اسپيكر علي لاريجاني كے ساتھ اہم ملاقاتيں كريں گے.
اس سے قبل انڈونيشيا كے وزير خارجہ 'رنتو مرسودي'نے كہا تھا كہ ايران اور انڈونيشيا كے درميان اقتصادي تعلقات سيمت توانائي، تيل اور گيس كے شعبوں ميں تعاون كے زيادہ امكانات موجود ہيں.
تفصيلات كے مطابق ايران كے دارالحكومت تہران ميں جمعرات كے روز ايراني قومي تيل كمپني كے منيجينگ ڈايريكٹروں اور انڈونيشيا كے اقتصادي ، توانائي اور قدرتي وسائل كے وزيروں كے درميان ايك اجلاس منعقد ہو گا جس ميں توانائي، تيل اور گيس كے شعبوں ميں تعاون بڑھانے كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا جا ۓ گا.
رنتو مرسودي انڈونيشيائي صدر كے ساتھ مختلف اجلاسوں ميں شركت كرنے اور معاہدوں پر دستخط كرنے كيلئے ايران كا دورہ كررہے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲